Important Changes to the way you report your child’s absence from school

Posted on Jun 1, 2015 in Latest News | No Comments

 

والدین کی طرف سے رابطہ    طالب علم کی غیر حاضری کی اطلاع دینے کے لیے ٹیلیفون سروس

 

والدین اور کیئررز (بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے) سکول کوجس طریقے سے یہ اطلاع دیتے ہیں کہ اُن کا بچہ سکول سےغیرحاضر ہوگا، ایجوکیشن سروس اُس کو بہتر بنانے پر غورکر رہی ہے۔ اکتوبر 2014 سے ہم نے گیارہ سکولوں کے ساتھ طالب علم کی غیر حاضری کی اطلاع دینے کے لیے ایک مختص کردہ ٹیلیفون لائن کا تجربہ کیا تھا۔ اس تجربے کے بارے میں حال ہی میں کیے جانے والےایک سروے کے بعد یہ پتہ چلا ہے کہ اس رپورٹنگ لائن (اطلاع دینے کے لیے ٹیلیفون نمبر) کو استعمال کرنے والے 90 فیصد سے زیادہ والدین اور کیئررز کو جو سروس ملی وہ اس سے مطمئن تھے۔ والدین اور کیئررز نے اس بات کو بھی بہت پسند کیا کہ اپنے بچے کی غیر حاضری کی اطلاع صبح 8 بجے سے دی جا سکتی ہے۔ اس تجربے کی کامیابی کی وجہ سے اب ہم اس سروس کو سارے عام (مین سٹریم) پرائمری اور سیکنڈری سکولوں میں شروع کررہے ہیں۔

 

اپنے بچے کی سکول سےغیر حاضری کی کیسے اطلاع دینی ہے:

 

آپ کو چاہیے کہ اگلے سوموار سے اپنے بچے کی سکول سے غیر حاضری کی اطلاع دینے کے لیے 0141 287 0039 پر طالب علموں کی غیرحاضری کی اطلاع دینے کی ٹیم کو ٹیلیفون کریں۔ آپ سکول کے ہر دن صبح 8 بجے سے اس لائن پر ٹیلیفون کر سکتے ہیں۔ آپ کو اپنے بچے کی غیر حاضری کے پہلے دن غیر حاضری کی رپورٹ کرنے کی لائن کو فون کرناچاہیے۔

 

طالب علم کی غیرحاضری کی اطلاع دینے کی ٹیم

 

طالب علموں کی غیرحاضری کی سروس تجربہ کار تعلیمی امدادی عملے کی ایک فرض شناس ٹیم فراہم کرتی ہے۔ آپ اس ٹیم کوجومعلومات فراہم کرتے ہیں وہ اُسی وقت سکول کے سسٹم میں شامل کر دی جاتی ہیں جب آپ ٹیلیفون کرتے ہیں۔ چنانچہ سکول کو غیر حاضری سے متعلقہ تمام معلومات کا فوراً پتہ چل جاتا ہے۔

طالب علموں کی غیر حاضری کی اطلاع دینے کی لائن اس لیے قائم کی گئی ہے تا کہ والدین اور کیئررزکے لیےغیر حاضری کی اطلاع دینےکے لیے ایک فعال اور لچکدار طریق کار فراہم کیا جائے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ کچھ معاملات میں آپ پھر بھی براہ راست سکول کے ساتھ بات کرنا چاہیں مثلاً کسی حساس معاملے کے بارے میں اطلاع دینے یا بات چیت کرنے کے لیے۔ مندرجہ ذیل رہنماہدایات پر عمل کرنا چاہیے:

 

برائے مہربانی مندرجہ ذیل اقسام کی غیرحاضریوں کی اطلاع دینے کے لیے غیرحاضری کی خصوصی ٹیم کو فون کریں:

 

ß بیماری کی وجہ سے غیرحاضری: اگر غیرحاضری ایک سے زیادہ دنوں تک جاری رہتی ہے تو والدین اور کیئررز کے لیے ضروری ہے کہ بعد کے دنوں میں ٹیلیفون کرکے تازہ ترین صورت حال کی اطلاع دیں۔ جب بچہ غیرحاضری کے بعد سکول واپس آتا ہے تو اُسے سکول کو ایک خط فراہم کرنا چاہیے۔

ß میڈیکل یا ڈینٹل (دانتوں سے متعلقہ) اپوائنٹمنٹس: والدین یا کیئررز کو چاہیے کہ ٹیم کو ٹیلیفون کرکے میڈیکل یا ڈینٹل اپوائنٹمنٹس کے لیےکی جانے والی غیرحاضریوں کی اطلاع دیں۔ سکول کواپوائنٹمنٹ کے ثبوت کے طورپرایک خط یا اپوائنٹمنٹ کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ یہ یقین دہی کی جاسکے کہ کلاس سے غیرحاضر ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔

 

برائے مہربانی مندرجہ ذیل غیرحاضریوں کی اطلاع دینے کے لیے براہ راست سکول کو ٹیلیفون کریں:

 

یہ یقین دہی کرنے کے لیے کہ آپ کو جو مناسب معاونت چاہیے وہ آپ کو فراہم کی جا رہی ہے والدین اور کیئررز کو حساس یا ذاتی نوعیت کی غیرحاضریوں کی اطلاع دینے کے لیے ابھی بھی سکول سے براہ راست رابطہ کرنا چاہیے، مثلاً

ß کسی قریبی رشتے دار یا دوست کی موت کا صدمہ

ß شدید بیماری، مثلاً ایسی غیر حاضری جو ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے لیے رہے گی

ß چوٹ، مثلاً ٹوٹی ہوئی ٹانگ یا بازو

ßچھوت کی بیماریاں یا امراض

 

ہم نئی سروس کے سلسلے میں آپ کی معاونت کے بہت مشکورہوں گے۔

>